فیروزوالہ، رانا ٹاون کے قریب ویگن الٹنے سے 7 افراد زخمی
فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان )جی ٹی روڈپر رانا ٹاون کے قریب تیز رفتار ویگن الٹ جانے سے سات افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ مسافر ویگن لاہور سے گوجرانوالہ جا رہی تھی جب رانا ٹاون کے قریب پہنچی تو بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ویگن سوار سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا کوٹ عبدالمالک کے قریب کار کی ٹکر لگنے سے مو ٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے کالا خطائی روڈ پر رکشہ الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔
