بھارت کے یوم جمہوریہ سے پہلے مقبوضہ کشمیرفوجی چھاؤنی میں تبدیل ، شہریوں کو مشکلات

بھارت کے یوم جمہوریہ سے پہلے مقبوضہ کشمیرفوجی چھاؤنی میں تبدیل ، شہریوں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ سے پہلے سکیورٹی کے نام پر سرینگر اوردیگرعلاقوں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بھارتی پولیس نے حریت رہنما اور پیپلز پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین انجینئر ہلال احمد وار کو اتوار کے روز سرینگر میں گرفتار کر لیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں26جنوری کی مرکزی تقریب سے ایک ہفتہ قبل بھارتی پولیس نے مرکزی تقریب والے مقام کی طرف جانے والی سڑک کوعام ٹریفک کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب شہرکے علاقے سونہ وار میں ایک کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ پولیس کے ترجمان نے کہاہے سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ریڈیو کشمیرچوک سے رام منشی باغ تک سڑک عام ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔ پولیس کی ایک ٹیم نے ہلال احمد وار کو سرینگر کے علاقے مائسمہ میں انکے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ۔ انہیں گرفتار ی کے بعد مائسمہ تھانے میں نظر بند کیا گیا۔ ہلال احمد وار کی گرفتار ی کا مقصد انہیں آج گاؤ کدل قتل عام کی برسی پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت سے روکنا ہے۔ حریت رہنما نے گرفتار ی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ہرگزرائیگاں نہیں جائیں گی۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

علاقائی -