امریکی رکن کانگریس الیگزینڈر الگرین وزیر اعظم عمران خان کیساتھ کام کرنیکی خواہاں

امریکی رکن کانگریس الیگزینڈر الگرین وزیر اعظم عمران خان کیساتھ کام کرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس الیگزینڈر الگرین نے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان میں لوگوں کیلئے کچھ کرنے کا عزم ہے،وہ ایک عظیم کرکٹر ہے اور اس کیساتھ ہسپتال بھی بنایا، ایک دوسرے سے دور ہونا د و نوں ممالک کے مفاد میں نہیں، کاروباری، عوامی سطح پر تعلقات سے دونوں ممالک قریب آسکتے ہیں، عمران خان جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان اور امریکہ میں روایتی طور پر اچھے تعلقات ہیں، اس وقت پاکستان میں نئی قیادت ہے، ایک دوسرے سے دور ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، کاروباری، عوامی سطح پر تعلقات سے دونو ں ممالک قریب آسکتے ہیں۔ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کیلئے کانگریس میں کافی محنت کرنا پڑے گی۔ عمران خان پاکستان کے مستقبل اور پاک امریکا تعلقات کیلئے ایک امید کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عمران خان کے امریکہ میں بہت سے دوست اور خیرخواہ ہیں، عمران خان جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہم کانگریس میں پاکستان کے کیس کو مضبوط کریں گے۔
امریکی رکن کانگریس

مزید :

علاقائی -