صوبائی دارالحکومت میں پونے 13لاکھ کے ڈاکے ، موٹرسائیکلیں گاڑیا ں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہڈ یا رہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر نو ید کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے ما ڈل ٹاون میں میں ڈاکو گھر میں گھس کر شکیل اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ سمن آ با د کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے جمشید اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے 15ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔گر ین ٹا ؤ ن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سہیل اور اسکی فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 25ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔مصر ی شا ہ کے علاقے ڈاکوؤں نے سر فر از اور فیملی سے 80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ڈیفنس بی سے ڈاکو اختر سے75ہزار نقدی اور موبائل فون ،شا لیما ر میں یو سف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر50ہزار نقدی اور موبائل فون۔گلبر گ سے ڈاکو گن پوائنٹ پرسلیم سے80ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فیکٹر ی ایر یا اورقلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں اور شاہدرہ ٹاون،گلشن راوی اور مو چی گیٹ کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔