ڈی آئی جی آپریشنز کی ڈولفن ، پیرو اہلکاروں کوموثر پٹرولنگ کی ہدایت

ڈی آئی جی آپریشنز کی ڈولفن ، پیرو اہلکاروں کوموثر پٹرولنگ کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کوموثر پٹرولنگ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جوانوں نے دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے 25پسٹلز،02 رائفلزاور270 گولیاں برآمد کیں۔ڈولفن سکواڈاور پی آر یو کے کرائم فائٹرز نے ملزمان کے قبضہ سے 400گرام چرس اور584لیٹر شراب برآمد کیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 527 افراد کی مدد کی۔

مزید :

علاقائی -