بھارت سمیت دنیا میں کہیں بھی کشمیر جیسی جگہ نہیں‘ارجن رام پال

بھارت سمیت دنیا میں کہیں بھی کشمیر جیسی جگہ نہیں‘ارجن رام پال
 بھارت سمیت دنیا میں کہیں بھی کشمیر جیسی جگہ نہیں‘ارجن رام پال

  


سرینگر (این این آئی)عالمی برادری کی توجہ کے منتظر کشمیر کو یوں تو دنیا کی جنت بھی کہا جاتا ہے، تاہم بولی وڈ اداکار ارجن رام پال نے پہلی بار مقبوضہ جموں و کشمیر کو دیکھنے کے بعد اسے خدا کا تحفہ قرار دے دیا۔کشمیری خبر رساں ادارے ’رائزنگ کشمیر‘ کے مطابق ارجن رام پال اپنی آنے والی ویب سیریز کے لیے مقبوضہ کشمیر پہنچیں، جہاں انہوں نے ٹیم کے ساتھ شوٹنگ میں حصہ لیا۔رپورٹ کے مطابق ارجن رام پال آنے والی ویب سیریز ’دی فائنل کال‘ میں ایک ایسے بھارتی شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک کشمیری شخص کا گہرا دوست ہوتا ہے۔ویب سیریز کی شوٹنگ اگرچہ بھارت کے مختلف شہروں میں بھی کی جائے گی، تاہم اس کا کچھ حصہ کشمیر میں بھی شوٹ کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوٹنگ کے دوران ارجن رام پال نے مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اب تک اس جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی۔ارجن رام پال کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے اور انہیں یہاں آکر واقعی احساس ہوا کہ یہ جگہ قدرت کی ہی ہے۔بولی وڈ اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ فلم سازوں کو یہاں آکر فلموں کی شوٹنگ کرنی چاہیے۔

مزید : کلچر