میری آرٹ اکیڈمی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے:ظفر کھچی

میری آرٹ اکیڈمی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے:ظفر کھچی
 میری آرٹ اکیڈمی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے:ظفر کھچی

  


لاہور ( فلم رپورٹر)سینئر اداکار ظفر عباس کھچی نے کہا ہے کہ میری آرٹ اکیڈمی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے اس وقت اس میں کئی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اداکاری کے اسرار و رموز سیکھ رہے ہیں۔ شوبز کی دنیا میں کئی دہائیاں گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہوں،میری ذاتی رائے میں فنکار پر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنی چاہیے بلکہ اس میں ہر کردار کوحقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی صلاحیت ہونی چاہیے ۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے میرے پرستاروں کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی ملی ہے لیکن مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ میں آج بھی سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں ۔ صر ف شوبز ہی نہیں کسی بھی شعبے سے وابستہ کوئی شخص اگر یہ سمجھ لے کہ وہ پرفیکٹ ہے تو سمجھیں اس کا زوال شروع ہو گیا ۔ میں نے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور اسے نبھانے کیلئے بھرپور لگن سے محنت کی ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کیساتھ خلوص اور محبت کے ساتھ پیش آتا ہوں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتا ہوں۔

مزید : کلچر