اپنے کام سے مطمئن اور امن پسند شخص ہوں:سلیم جاوید

اپنے کام سے مطمئن اور امن پسند شخص ہوں:سلیم جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (یواین پی)گلوکارسلیم جاوید نے کہا کہ اب تک بے پناہ کام کیا ہے اور اس پر مطمئن ہوں ،شوبز میں رہتے ہوئے اپنے سینئرز سے سیکھا ہے اور آج خود یہ فریضہ سر انجام دے رہا ہوں۔ لائیو میوزیکل شو ز میں اپنے جونیئر ساتھی فنکاروں کو بھی گائیڈ کرتا ہوں اچھے برے ہر فیلڈ میں ہوتے ہیں۔آج کا زمانہ جدید ٹیکنالوجی کا ہے ، ذاتی طور پر 25 برس قبل لائیو میوزیکل شو میں جدید ٹیکنا لوجی کو متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میوزیکل شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا امن پسند شخص ہوں اور مجھے ایسے ہی لوگ پسند ہیں۔ آج کوئی کسی کی بات سننے کو تیار نہیں جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے ،ہمیں دلیل اور مکالمے کے ذریعے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کم وقت میں زیادہ کمانے کے خواہشمند فنکار محنت کئے بغیر اکثر مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

مزید :

کلچر -