ملتان سلطانز کی آفیشل جرسی کی تقریب رونمائی کاانعقاد

ملتان سلطانز کی آفیشل جرسی کی تقریب رونمائی کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (آئی این پی) ملتان سلطانز کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ٹیم کی آفیشل جرسی کو متعارف کروادیا گیا ہے، جس میں سبز اور نیلا رنگ کا بہترین امتزاج ہے۔ملتان سلطانز کی جرسی کا اوپری حصہ نیلے رنگ پر مشتمل ہے جس پر نقش نگاری نمایاں ہے، جو اس خطے کے ہنر مندوں کو خراج تحسین ہے ۔جرسی کا نچلا حصہ سبز رنگ کا ہے جو جنوبی پنجاب کی زرخیزی کو اجاگر کررہا ہے، جبکہ سامنے کے حصے پر مزار شاہ رکن عالم اور قلعہ دراوڑ کی شبیہہ بھی موجود ہے۔ملتان سلطانز کی یہ نئی جرسی نا صرف ٹیم کی نئی شناخت ہے بلکہ یہ اس ٹیم کے مداحوں جنوبیز کے جنون کی علامت بھی ہے۔یہی وجہ ہے جرسی کی پشت پر بھی علامتی طور پر جنوبی لکھا ہوا ہے اور چھٹی ٹیم کی مناسبت سے نمبر 6درج ہے۔