پاکستان انڈر 16کی آسٹریلیا کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست

پاکستان انڈر 16کی آسٹریلیا کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست

دبئی(اے پی پی) محمد شہزاد اور ثمیر ثاقب کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان انڈر 16 ٹیم نے آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم کو واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 154 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، شہزاد نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ثمیر ثاقب 57 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 153 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ریلے سمتھ 43 اور ڈیولن ویب 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمر ایمان نے 3 اور کاشف علی نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں پاکستانی انڈر 16 ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، محمد شہزاد اور ثمیر ثاقب نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کا آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، ثمیر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن شہزاد ڈٹے رہے، انہوں نے حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور ناقابل شکست 71 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی