دو قومی سائیکلسٹ شدید دھند کے باعث ٹرک کیساتھ ٹکراکرشدید زخمی

دو قومی سائیکلسٹ شدید دھند کے باعث ٹرک کیساتھ ٹکراکرشدید زخمی

اسلام آباد( آن لائن) شیخوپورہ میں دو قومی سائیکلسٹ شدید دھند کی وجہ سے ٹرک کے ساتھ ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، دونوں سائیکلسٹ جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کے دو انٹرنیشنل سائیکلسٹ ذیشان اور محبوب وہاں پر تربیت حاصل کر رہے تھے، شدید دھند کی وجہ سے دونوں سائیکلسٹ ٹرک کے ساتھ ٹکر لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ذیشان کو سر پر شدید چوٹ لگی ہے جبکہ محبوب کو کمر میں شدید چوٹ لگی ہے۔ دونوں سائیکلسٹ جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، وہ سیرئس کنڈیشن میں ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ دونوں سائیکلسٹ کے بہترین علاج کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی