امام کو فخر کے تیز ہزا ر رنزکاریکارڈ توڑنے کیلئے 95 سکوردرکار

امام کو فخر کے تیز ہزا ر رنزکاریکارڈ توڑنے کیلئے 95 سکوردرکار

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کے پاس ساتھی کھلاڑی فخر زمان کا تیز ترین ہزا ر ون ڈ ے رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا موقع آگیا ہے ۔ 23سالہ امام الحق اب تک17میچز میں64.64کی اوسط سے905رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 4سنچریاں اور4نصف سنچریاں شامل ہیں ،انہوں نے 82.12کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے ہیں ،اگر امام الحق منگل کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں شیڈول دوسرے ون ڈے میں 95رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ اپنے ساتھی اوپنر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 1000رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیں گے ، فخر زمان نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف پانچویں ون ڈے کے دوران اپنی 18ویں اننگز میں ہزار ون ڈے رنز مکمل کرکے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز کا 38سال پرانا ریکارڈ توڑا تھا ،سر ویوین رچرڈز نے21اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن،برطانوی ٹاپ آرڈر بلے باز جوناتھن ٹروٹ ،جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک اور پاکستان کے بابر اعظم نے ان کا ریکارڈ برابر کیا تھا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی