سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزادی جائے گی، صدر مملکت
کراچی(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کردیا گیا ہو، ان کے زہنوں پر کتنے مضراثرات مرتب ہوں گے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگاسکتاہوں۔ حکومت انشاء اللہ ان کا خیال تو رکھے گی مگر والدین کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
صدر مملکت
کراچی(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوان نئے پاکستان کا خواب پورا کرسکتے ہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عالمی مارکیٹ میں مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ صدارتی پروگرام برائے مصنوعی ذہانت وکمپیوٹنگ کے انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نئی تبدیلی میں قدم رکھنے والے نوجوان آپ ہیں آج جو کچھ پڑھایا جائیگا اسے صرف سمجھنے کی ضرورت ہے گھر بیٹھے ہی کاروبار کرسکتے ہیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ اس سافٹ ویئر سے اپ تیس بلین ڈالر کما سکتے ہیں ھم نوجوانوں کو دنیا میں روزگار فراہم کرنے والی ٹرین میں سوار کرینگے۔نئے پاکستان کا خواب آپ نوجوان پورا کرسکتے ہیں ۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول تقریب میں موجودتھے ٹیسٹ تین مرحلے میں لئے جائیں گے، جس کا پہلا مرحلا اتوارکوکراچی میں منعقد کیا گیا۔17452 طلبا انٹری ٹیسٹ دینے کے اہل قرار پائے گئے۔پہلے مرحلے میں ہونے والے ٹیسٹ میں 5017 امیدوار شریک ہوئے۔
عارف علوی