سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، گورنر پنجاب

سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، گورنر پنجاب

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں اور مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔میرپور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لارڈ نذیر احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ ساہیوال پر دکھ ہوا، وا قعہ کو مختلف پہلو سے دیکھا جارہا ہے، ایسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، اس کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، پنجاب میں 4 سال میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جس کی تعریف کرنی چاہئے۔ جے آئی ٹی بنا دی جو 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی ، ا س میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور پنجاب پولیس کے سینئر آفیسر شامل ہیں، واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

گورنر پنجاب

مزید : کراچی صفحہ اول