علیمہ خان کے پاس جادوئی مشین تھی تو لوگوں سے چندہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ سعید غنی

علیمہ خان کے پاس جادوئی مشین تھی تو لوگوں سے چندہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ سعید ...

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ علیمہ خان کے پاس جادوئی مشین تھی تو لوگوں سے چندہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟علیمہ خان اس طرح کی سلائی مشین غریب خواتین کو بھی دیں،عمران خان سچ سچ بتائیں کتنا چندہ چوری کیا ،وزارت داخلہ عمران خان اور علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالے۔ ایک بیان میں سعید غنی نے علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جادوئی مشین تھی تو لوگوں سے چندہ لینے کی کیا ضرورت تھی۔سعید غنی نے کہاکہ عمران خان سچ سچ بتائیں کتنا چندہ چوری کیا۔سعید غنی نے کہاکہ غریبوں اور مسکینوں کی امانت میں خیانت کہاں کی انسانیت ہے۔سعید غنی نے کہاکہ شوکت خانم اور نمل میانوالی فنڈز کی فورنزک آڈٹ کروائی جائے۔سعید غنی نے کہاکہ وزارت داخلہ عمران خان اور علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالے۔سعید غنی نے کہاکہ خان صاحب آپ بے نقاب ہو چکے ہیں، خان صاحب مسخروں کے ذریعے حکومت نہیں چلتی۔

سعید غنی

مزید : کراچی صفحہ اول