وزیرستان کے باشندوں کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

وزیرستان کے باشندوں کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)وزیرستان کے طلبہ نے قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہاتھوں نارتھ وزیرستان کے علاقہ خیسورمیں حیات نامی ایک معزور شخص کے والد اور بھائی کو اپنے گھر سے اٹھاکر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت پشاور یونیورسٹی کے طلبہ تنظیم نارتھ وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے عہدیدارقدیر وزیر اوردیگرکررہے تھے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نارتھ وزیرستان میں آپریشن کے نام پر لوگوں کو تنگ کرنے کی بندش سے متعلق مختلف قسم کے نعرے درج تھے ۔اس موقع پرمظاہرین نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ نارتھ وزیرستان کے علاقہ خیسور میں آپریشن کے نام پرگھروں کی لوٹ مار اور خواتین کی بے عزتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقرررین نے کا کہناتھاکہ نارتھ وزیرستان کے گاؤں خیسور میں ایک معزور شخص کے والد اور بھائی کو سیکورٹی فورسزنے گھر سے اٹھاکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جسکے باعث علاقے میں سخت خوف ہراس پھیل گیاہے ،انہوں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے آپریشن کے نام پر اہل علاقہ کو تنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔