باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ اسلحہ و گولہ بارود برآمد

باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ اسلحہ و گولہ بارود برآمد

باجوڑ (نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام۔خفیہ ادارے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے سرچ اپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ ھتیارر۔ گولہ باروداور بم بنانے کے سامان برامد کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق باجوڑکے تحصیل خار میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر سرچ اپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برامد کرکے باجوڑ کو بڑے تباہی سے بچالیا ہے۔ سرچ اپریشن کے دوران بر امد ہونیوالے اسلحہ اور ہتیاروں میں راکٹ کے گولے، راکٹ لانچر، ٹینک کے گولے،دستی بم، بم بنانے کے سامان اور بڑی تعداد میں کارتوس اور گولہ بارود کا ایک بڑا زخیرہ شامل ہیں۔ سرچ اپریشن کے دوران پکڑے گئے ان ہتیاروں میں زیادہ تر خطرناک قسم کا اسلحہ ہے۔سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بموں کو موقع پر ناکارہ بنادیا۔ تحصیل خار کے قبائل نے فورسز کے شاندار کاروائی کا خیر مقدم کیا.

مزید : کراچی صفحہ اول