سانحہ ساہیوال کا مقدمہ براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درج کیا جائے،میر علی مدد جتک

سانحہ ساہیوال کا مقدمہ براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درج کیا جائے،میر ...

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں پولیس اہلکاروں نے معصوم بچوں اور انکے والدین کو نشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس کا مقدمہ براہ راست وزیرا علیٰ پنجاب کے خلاف درج کیا جائے اپنے جاری کردہ بیان میں میر علی مدد جتک نے کہا کہ ملک بھر اور خاص کر پنجاب میں پولیس دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے سیالکوٹ واقعہ انتہائی بڑا افسوسناک واقعہ ہے ا س واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وفاقی حکومت نے میڈیا پر آکر جس طرح حقائق چھپانے اور معصوم اور بے گناہ افراد کو دہشتگرد قرار دے کر مار ڈالا ہے یہ قابل افسوس ہے اس واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے اور اس واقعہ کا مقدمہ براہ راست پنجاب وزیر اعلیٰ اور پنجاب حکومت کے خلاف درج کیا جائے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتی ہے کیونکہ ملک جبر سے نہیں چلتا بلکہ ملک کوانجن کے طور پر چلایا جائے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر