حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتی ہے ، مرتضی وہاب

حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتی ہے ، مرتضی وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر )مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہاہے کہ حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتی ہے اگر ایسا ہوا تو پیپلزپارٹی دیوار بن کر سامنے کھڑی ہوگی۔اپنے ایک بیان میں مشیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ہم صوبائی خود مختاری پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور اپنا مقدمہ عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے،ملک میں جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں۔ انہوں نے ساہیوال میں پولیس کے ھاتھوں بے گناہ شہریوں کی ھلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کو غیر سیاسی ہونے کے دعوے کرنے والے بتائیں کے پنجاب پولیس کس کے اشارے پر شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر