سات روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی ،کمشنر کراچی

سات روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی ،کمشنر کراچی

کراچی(اسٹاف رپوٹر )کمشنرکراچی افتخار شلوانی کی صدارت میں ان کے دفتر میں انسدادپولیو کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس منعقدہوا اجلاس میں انسداد پولیو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بتایا گیا کہ مہم پیر 21جنوری سے شروع ہوگی انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مہم سات روزجاری رہے گی ۔ جس میں تیئس لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم 192 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جارہی ہے ۔ سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں مہم میں تیرہ ہزار سے زائد پولیو ورکرزاپنے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر سندھ کے کوآرڈینٹر عمر فاروق ایڈیشنل کمشنر کراچی ون کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر نصرت علی، پولیس رینجرز ،تمام ٹاون ہیلتھ افسران،عالمی ادارہ صحت، یونیسیف ، بل گیٹس اینڈ ملنڈا کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے ٹیم لیڈر سندھ نے انسداد پولیو کی کوششوں کو سراہا انھوں نے کہا کہ رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں میں بتدریج کی ہوئی ہے ۔ بہتر کار کردگی پر انھوں نے انتظامیہ ا،محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی تعریف کی۔ کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس سے ملک کا وقار اور بچوں کو مستقبل وابستہ ہے ملک کو پولیو سے پاک کر نے تک یہ کوششیں جاری رہیں گی۔انھوں نے کہا کہ قومی جذبہ سے تمام اسٹک ہولڈرز ملک کر کام کریں انھوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ انسداد پولیو کے مائکرو پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ا نھوں نے رہ جانے والے بچوں کی تعدادمیں کمی خوش آئند ہے کوشش کی جائے جلد از جلد سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل ہو اور پولیو کا خاتمہ ہو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر