کراچی،مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد ، شناخت نہ ہوسکی

کراچی،مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد ، شناخت نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے کراسنگ ندی کے اندر سے 50 سالہ شخص کی 2 روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کورنگی ہی کے علاقے سنگر چورنگی سے باغ کورنگی کے درمیانی نالے سے تین روز پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے کورنگی ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا تاہم دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔