متحدہ عوامی خدمت میں دن رات مصروف ہے، امین الحق

متحدہ عوامی خدمت میں دن رات مصروف ہے، امین الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام لانڈھی ساڑھے پانچ نمبر پر فری میڈیکل کیمپ کا لگایا گیا جس سے عوام کی بڑ ی تعدا د نے استعفادہ کیا میڈیکل کیمپ میں مختلف سہولیات فراہم کی گئیں جس ماہر امراض قلب ڈاکٹر فہیم عامر، ماہر امراض چشم ڈاکٹر انور اور ڈاکٹرنادر ،ماہرامراض نسواں ڈاکٹر شہناز جبکہ جرنل فزیشنز میں ڈاکٹر محمد علی فہمی ،ڈاکٹر ناظر ،ڈاکٹر عارف زیدی اور ڈاکٹر عرفان موجود رہے اور مریضوں کا معائنہ کرتے رہے مفت ٹیسٹ اورادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے کیمپ کا دورہ کیااور منتظمین سے تفصیلات معلوم کیں جبکہ عوام نے ایم کیو ایم پاکستان کا فری میڈیکل کیمپ لگانے پر شکریہ ادا کیا عوام سے گفتگو کرتے ہوے امین الحق نے کہا کے کہ عوام کی خدمت کا فریضہ ہر حال میں ایم کیو ایم پاکستان نے جاری رکھا سیاست کے آ غاز سے قبل ہی ہم نے انسانی خدمت کا سفر شروع کردیا تھا آج بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے ہم ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں اختیارات اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود کام کررہے لانڈھی میں27جنوری کو ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے PS-94سے حق پرست امیدوار آپ کے درمیان ہے اور لانڈھی کے عوام ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوے پتنگ کو ووٹ دے کر تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔فری میڈیکل کیمپ کے دورے پر امین الحق کے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ رکن قومی اسمبلی ڈپٹی محمد اقبال ، PS-94سے حق پرست نامزد امیدوار ھاشم رضا اور میڈیکل ایڈ کمیٹی اور سی او سی کے ذمہ داران موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر