ساہیوال واقعہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ساہیوال واقعہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )ساہیوال واقعہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ساہیوال ہیش ٹیگ کے ساتھ صارفین کی جانب سے پولیس کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔مختلف پیغام میں صارفین نے کہاکہ وزیراعظم جن پولیس اصلاحات کی بات کرتے تھے وہ اصلاحات کہاں ہیں۔ زیادہ تر صارفین نے کہاکہ عمران خان اس ایشو پر توجہ دینے کی بجائے اور کاموں میں مصروف ہیں۔ بہت سے صارفین نے لکھا شیم آن پنجاب پولیس ،شیم آن تبدیلی اور شیم آن سی ٹی ڈی ۔ اکثریتی صارفین کے مطابق جنہوں نے یہ گھناؤنا عمل کیا ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔