ملک بھر میں بارش،پہاڑوں پر برفباری کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں،سردی بڑھ گئی

ملک بھر میں بارش،پہاڑوں پر برفباری کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں،سردی بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،کراچی،مظفرآباد،قلات،سوات،کوئٹہ ،ڈیرا مراد جمالی(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)پنجاب سمیت ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے اکثر مقامات پر بارش ،پہاڑوں پر برفباری جبکہ کئی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،ایران سے بارش برسانے والا سسٹم مکران کے ساحل تک پہنچ گیا جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کے 70 فیصد مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔بارشوں،برفباری سے ضلع نیلم کی تین لاکھ سے زائد آبادی محصور،شاہراہ نیلم کے متاثر ہونے کے باوجود ابھی تک ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے جاسکے ،بالائی نیلم میں جاریہ برف باری سے شدید نقصانات کا احتمال ہے ،ادویات ،خوراک کی عدم موجودگی اور شاہرات کی مسلسل بندش سے عوام شدید پریشان ہیں ،خاکم بدھن ریاست اپنی اجتماعی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کر رہی ہے ،ارباب اختیار ٹھوس حکمت عملی اختیار کریں ،آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں منقطع ،نوسیری ڈیم کو جانے والی مین شاہراہ بھی بارش اور ناقص میٹریل کے باعث بیٹھنی شروع ہوگئی،جس سے وادی نیلم اور مظفرآباد کا زمینی رابطہ بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ،نہ پانی نہ بجلی ہر15منٹ کے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار ،ٹیلیفونک رابطے بھی منقطع ہوکر رہ گئے،اشیاء خوردونوش اور ادویات نہ ہونے کے باعث عوام بیمار ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں اور برفباری کے باعث مختلف علاقوں کا دارلحکومت مظفرآبا د سے زمینی رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے ،قلات میں طویل خشک سالی کے بعد ژالہ باری ،بارش اور،برفباری،کوہ ہربوئی سمیت دیگرپہاڑوں نے سفیدچادراوڑھ لی،عوام اورزمینداروں میں خوشی کی لہردوڑگئی،شہریوں نے سیلفیاں لے کراس لمحے کویادگاربنایاجبکہ سردی کی شدت میں اضافہ،گیس پریشرغائب،لوگوں کومشکلات کاسامنا، سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ کالام ،مہوڈنڈ ،گبین جبہ ،سخرہ ،مٹہ سپین سر ،میاندم اور مالم جبہ میں برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ،جاری بارش اور برف باری سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ،صوبائی وزیر داخلہ اور پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان میں بارشوں کے باعث پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں جس پر تما م آفیسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم تمام اضلاع سے مکمل رابطے میں ہے ،ڈیرہ مرادجمالی سمیت گردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری نشیبی علاقے زیر آب ڈیرہ مرادجمالی میں ناقص سیورئیج سسٹم کے باعث بارشوں کا پانی گھروں محلوں گلیوں میں جمع آمد ورفت میں شدید مشکلات جبکہ بارشوں کے ہونے سے سردی کی شدت میں بھی بے پناہ اضافہ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن گیس غائب عوام کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے،محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک بھر کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلات، سبی، مکران ڈویڑن، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، راولپنڈی ڈویڑن،اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آج اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، ڑوب، شہید بینظر آباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
موسم