اسلام آبادہائیکورٹ، نوازشریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت آج ہو گی

اسلام آبادہائیکورٹ، نوازشریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت آج ہو گی
اسلام آبادہائیکورٹ، نوازشریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت آج ہو گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور بریت کی درخواستوں کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ سماعت کریگاجبکہ یہی بنچ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی کم سزا اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیلوں کی سماعت کریگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزاکیخلاف اور بریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے ،جبکہ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی کم سزا اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ اپیلوںکی سماعت کریگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد