دکی،کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا،2 مزدورجاں بحق،امدادی کارروائیاں جاری

دکی،کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا،2 مزدورجاں بحق،امدادی ...
دکی،کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا،2 مزدورجاں بحق،امدادی کارروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4 مزدور کان میں پھنس گئے، امدادی کارروائیوں کے دوران 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ مزید 2 کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دکی میں کوئلے کی کان میں مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں چار مزدور کان میں پھنس گئے،پولیس کے مطابق 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ مزید دو مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
ٹھیکیدار کے مطابق دھماکے کے بعدریسکیو کیلئے جانے والے کان کن زہریلی گیس سے جاں بحق ہوئے ۔