ٹیریان وائٹ کیس ،عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی

ٹیریان وائٹ کیس ،عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی
ٹیریان وائٹ کیس ،عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹیریان وائٹ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر متفرق درخواست کی سماعت آج ہو گی۔

شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کر دہ درخواست میں ٹیریان وائٹ سکینڈل میں وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعظم عمران خان صادق اور امین نہیں رہے،  لہٰذا عدالت انہیں نا اہل قرار دے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد