” دو کروڑ کی بجائے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لو لیکن۔۔۔“ ساہیوال واقعہ میں شہید ہونے والے خلیل کے بھائی نے کیا شرط رکھ دی ؟ وفاقی حکومت کو شرمندہ کر دیا

” دو کروڑ کی بجائے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لو لیکن۔۔۔“ ساہیوال واقعہ میں شہید ...
” دو کروڑ کی بجائے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لو لیکن۔۔۔“ ساہیوال واقعہ میں شہید ہونے والے خلیل کے بھائی نے کیا شرط رکھ دی ؟ وفاقی حکومت کو شرمندہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے ” ریمنڈ ڈیوس “ نے معصوم خاندان کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے اور حکومتی وزراءمسلسل سی ٹی ڈی کی حمایت میں بیانات جاری کر رہے ہیں تاہم اب خلیل کا بھائی بھی میدان میں آ گیا ہے اور وفاقی حکومت کو شرمندہ کر دیا ہے ۔

ساہیوال میں پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں 2 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا،ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں،ہمیں پیسے نہیں چاہئیں، ہمارے پیارے واپس لا دیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا،وزیر قانون پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ہم سے رابطہ ہوا تھا،مگر ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔مقتول کے بھائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں انصاف کی امید نہیں، ادارے حقائق سامنے لائیں، تحقیقات کے بغیر کسی کو دہشت گرد کیسے قرار دے دیا گیا؟

مزید : قومی