لاہورہائیکورٹ؛بسنت کے اعلان کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ پھر تبدیل

لاہورہائیکورٹ؛بسنت کے اعلان کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ پھر ...
لاہورہائیکورٹ؛بسنت کے اعلان کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ پھر تبدیل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بسنت کے اعلان کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر تبدیل ہو گیا، جسٹس امین الدین خان کی بہاولپور بنچ منتقلی کے باعث بنچ تبدیل ہوا، جسٹس شکیل الرحمان 24 جنوری کو درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا بسنت کے اعلان کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ پھر تبدیل ہو گیا، جسٹس امین الدین کی بہاولپور بنچ منتقلی کے باعث تبدیلی ہوئی ،درخواستیں جسٹس شکیل الرحمان کوبھجوادی گئیں ،جسٹس شکیل الرحمان 24 جنوری کوسماعت کریں گے ۔

واضح رہے کہ درخواستوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کو چیلنج کیا گیا،درخواستگزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کر رکھا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اعلان خلاف قانون ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور