دو سے تین ماہ میں تمام زیرالتوا فوجداری اپیلیں نمٹا دیں گے ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ،بیوی کے قاتل کی رہائی کیخلاف اپیل خارج

دو سے تین ماہ میں تمام زیرالتوا فوجداری اپیلیں نمٹا دیں گے ،چیف جسٹس آصف سعید ...
دو سے تین ماہ میں تمام زیرالتوا فوجداری اپیلیں نمٹا دیں گے ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ،بیوی کے قاتل کی رہائی کیخلاف اپیل خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی کے قاتل کی رہائی کیخلاف اپیل خارج کردی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قتل مقدمات نمٹانے میں 15 سے 18 سال لگتے تھے ،شکر ہے اب وقت کم ہو کر 4 سے 5 سال آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے بیوی کے قاتل کی رہائی کیخلاف اپیل کی سماعت کی،عدالت نے ملزم کی رہائی کی اپیل خارج کردی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قتل مقدمات نمٹانے میں 15 سے 18 سال لگتے تھے ،شکر ہے اب وقت کم ہو کر 4 سے 5 سال آگیا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 2014 واقعہ کا فیصلہ آج سپریم کورٹ سے بھی ہو گیا،اپریل 2018 میں دائر اپیلوں پر آج سماعت ہو رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دو سے تین ماہ میں تمام زیرالتوا فوجداری اپیلیں نمٹا دیں گے ،تین ماہ بعد جو فوجداری اپیل آئے گی ساتھ ہی مقرر ہو جائے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد