رینٹل پاور کیس، احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی

رینٹل پاور کیس، احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی
رینٹل پاور کیس، احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے 3 رینٹل پاور منصو بوں کے ریفرنس میں فرد جرم کی تاریخ مقررکردی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر 8 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی ،عدالت نے راجہ پرویزاشرف ودیگرملزمان 8 فروری کوطلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے 3 رینٹل پاورمنصوبوں کے ریفرنس میں فردجرم کی تاریخ مقرر کردی،رینٹل پاورمنصوبوں میں گلف، ریشماں اور ینگ جن شامل

ہیں،عدالت نے کہا ہے کہ راجہ پرویزاشرف پر 8 فروری کوفردجرم عائدکی جائےگی،عدالت نے راجہ پرویزاشرف ودیگرملزمان 8 فروری کوطلب کر لیا۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ فرد جرم کے بعد استثنیٰ کی درخواست دیکھیں گے،عدالت نے استفسارکیا کہ کیس عرصہ سے زیرسماعت ہیں ،کارروائی کیوں نہیں بڑھی؟وکلا نے کہا کہ کچھ قانونی طریقہ کارکے باعث پیشرفت نہیں ہوئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد