پرویزاشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکارکی ہلاکت کاکیس ،ڈرائیور کے وارنٹ گرفتاری جاری

پرویزاشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکارکی ہلاکت کاکیس ،ڈرائیور کے وارنٹ گرفتاری ...
پرویزاشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکارکی ہلاکت کاکیس ،ڈرائیور کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کیس میں ڈرائیور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عامر خلیل نے پرویزاشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکارکی ہلاکت کیس کی سماعت کی،پرویز اشرف کاڈرائیورعابد نواز پھر غیرحاضر رہا،عدالت نے ڈرائیورعابد نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکرسے پولیس اہلکارذیشان جاں بحق ہواتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد