”سی ٹی ڈی اہلکار اب تک گرفتار ہو چکے ہوتے اگر وہ اکیلے ہی۔۔۔“ معروف صحافی عمر چیمہ نے ’خوفناک‘ بات کہہ دی، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

”سی ٹی ڈی اہلکار اب تک گرفتار ہو چکے ہوتے اگر وہ اکیلے ہی۔۔۔“ معروف صحافی ...
”سی ٹی ڈی اہلکار اب تک گرفتار ہو چکے ہوتے اگر وہ اکیلے ہی۔۔۔“ معروف صحافی عمر چیمہ نے ’خوفناک‘ بات کہہ دی، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ”ریاستی غنڈوں“ نے نہتے شہریوں کا قتل عام کر کے پاکستان میں سیاہ تاریخ رقم کر دی ہے اور پورا پاکستان ہی شدید غم و غصے میں مبتلا ہے۔

اس واقعے کے بعد حکومتی وزراءکی جانب سے جاری ہونے والے بیانات جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں جو ناصرف متاثرین کیلئے تکلیف دہ ہیں بلکہ پاکستانی بھی ان بیانات پر بلبلا اٹھے ہیں اور اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اب تک صرف باتیں ہی کی جا رہی ہیں اور عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

ایک جانب کہا جا رہا ہے کہ واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے تو دوسری جانب ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں فراہم کی جا رہی ہیں تاہم اب معروف صحافی عمر چیمہ نے اہم بات کہہ دی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”اگر سی ٹی ڈی اکیلے ساہیوال والے واقعہ میں ملوث ہوتی تو اب تک اہلکار گرفتار ہو چکے ہوئے۔“

عمر چیمہ کی اس ٹویٹ نے بہت سے سوالات کو جنم دیدیا ہے کہ واقعی اگر حکومت نے اب تک سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کیوں نہیں کیا اور اس معاملے پر حقائق عوام کے سامنے کیوں نہیں رکھے جا رہے؟

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور