این اے 245 دھاندلی کیس، فاروق ستار کی درخواست کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی

این اے 245 دھاندلی کیس، فاروق ستار کی درخواست کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی
این اے 245 دھاندلی کیس، فاروق ستار کی درخواست کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے این اے 245 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق فاروق ستار کی درخواست کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں این اے 245 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق فاروق ستار کی درخواست کی سماعت ہوئی ، این اے 245 سے کامیاب عامر لیاقت کے وکلا نے عدالت میں جواب جمع کرادیا،وکیل فاروق ستار نے موقف اختیار کیا کہ این اے 245 میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، صرف این اے 245 میں 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہیں،محمد اکبر وکیل کا کہناتھا 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے شواہد فارم 46 میں موجود ہیں،ان کا کہناتھاکہ این اے 245 میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا،محمد اکبر وکیل کا کہناتھا کہ کسی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا،عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلے تک این اے 245سے عامرلیاقت کی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کیاجائے۔

عدالت نے این اے 245 میں مبینہ دندھالی سے متعلق فاروق ستار کی درخواست کی سماعت28 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی