شہبازشریف کی چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی تقرری کیخلاف درخواست کا فیصلہ کب سنایا جائے گا ؟ عدالت عالیہ نے اعلان کر دیا

شہبازشریف کی چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی تقرری کیخلاف درخواست کا فیصلہ کب ...
شہبازشریف کی چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی تقرری کیخلاف درخواست کا فیصلہ کب سنایا جائے گا ؟ عدالت عالیہ نے اعلان کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ شہبازشریف کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئر مین کی تقرری کیخلاف کیس کا فیصلہ کل سنائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر 31 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کل سنائے گی ۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پر نیب میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں تحقیقات چل رہی ہیں اور وہ لمبے عرصہ نیب لاہور کی تحویل میں بھی رہے تاہم اس وقت وہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ۔

اپوزیشن اور حکومت کے درمیان پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے ایک لمبے عرصہ تک جنگ چلتی رہی تاہم حکومت کو آخر کار گھٹنے ٹیکنے پڑے اور پی اے سی کی چیئر مین شپ اپوزیشن کے حوالے کر نی پڑی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی