آصف زرداری کےخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کردی، یقین ہے عدالت درخواست سنے گی،خرم شیرزمان

آصف زرداری کےخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کردی، یقین ہے عدالت درخواست سنے ...
آصف زرداری کےخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کردی، یقین ہے عدالت درخواست سنے گی،خرم شیرزمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جو قوم سے وعدہ کیا تھا وہ وعدہ پورا کردیاہے، ہم نے آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کردی ہے، یقین ہے عدالت میری التجا سنے گی۔
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہماری پٹیشن قبول کرلی ہے، اربوں کے اثاثے ہیں، ہم نے ثبوتوں کے ساتھ جمع کرادیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ عدالت درخواست پر جلد سماعت کریگی، کیس اب عدالت میں ہے، اس پر زیادہ بات نہیں کرنی چاہئے۔