”وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ لینے پر غور، خاتون اول کی مخالفت“ معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

”وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ لینے پر غور، خاتون اول کی مخالفت“ ...
”وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ لینے پر غور، خاتون اول کی مخالفت“ معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ”ریاستی غنڈوں“ نے نہتے شہریوں کو قتل کر کے پاکستان میں سیاہ تاریخ رقم کر دی ہے جس پر عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں اور ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی قطرسے واپسی پر سخت سے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے مگر اب معروف صحافی اظہر جاوید نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔

اظہر جاوید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ”وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب بزدار سے استعفیٰ لینے پر سنجیدگی سے غور، خاتون اول نے اس اقدام کی مخالفت کر دی، اب پتہ لگے گا کہ حکومت کون کر رہا ہے وزیراعظم ہاﺅس یا بنی گالہ۔۔۔“

مزید : اہم خبریں /قومی /ڈیلی بائیٹس