اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب کی اپیل پر فلیگ شپ ریفرنس کا ریکارڈطلب ،العزیزیہ میں نوازشریف کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب کی اپیل پر فلیگ شپ ریفرنس کا ریکارڈطلب ،العزیزیہ ...
اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب کی اپیل پر فلیگ شپ ریفرنس کا ریکارڈطلب ،العزیزیہ میں نوازشریف کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کی اپیل پر نوازشریف کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 3 ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت اورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیلوں کی سماعت کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیانوازشریف 1991 میں عوامی عہدہ رکھتے تھے؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فلیگ شپ کمپنی 2001 میں بنی تھی، ریکارڈ آنے دیں، اس کے چیئرمین بھی نوازشریف تھے،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مناسب رہے گا پھرساراریکارڈ لے آئیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیاکمپنی یوکے میں بنی اورسارامنافع یہاں آتا تھا؟
عدالت نے نوازشریف کی بریت پر فلیگ شپ ریفرنس کاریکارڈ طلب کرلیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس پرنیب کی اپیل پرنوازشریف کونوٹس جاری کردیااور سابق وزیراعظم نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 3 ہفتے میں دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔