نیب بلوچستان نے سابق ایم ڈی پیپکوطاہربشارت چیمہ کےخلاف ریفرنس دائر کردیا

نیب بلوچستان نے سابق ایم ڈی پیپکوطاہربشارت چیمہ کےخلاف ریفرنس دائر کردیا
نیب بلوچستان نے سابق ایم ڈی پیپکوطاہربشارت چیمہ کےخلاف ریفرنس دائر کردیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )بلوچستان نے سابق ایم ڈی پیپکوطاہربشارت چیمہ کےخلاف ریفرنس دائر کردیا ، ریفرنس میں سابق وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع ،سابق سی ای اوکیسکوشفیع خٹک ودیگرکو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیاہے، ریفرنس میں سابق وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع ،سابق سی ای اوکیسکوشفیع خٹک ودیگرکو نامزد کیا گیا ہے۔

سپیشل پراسیکیوٹر نیب راشدزیب احتساب عدالت میں پیش ہوئے،ریفرنس میں ملزمان پراختیارات کے ناجائزاستعمال اورغیرقانونی بھرتیوں کاالزام عائد کیا گیا ہے ،احتساب عدالت نے سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ