”ساہیوال واقعہ پر عمران خان ساری رات سو نہیں سکے اور ۔۔“ سینیٹر فیصل جاوید نے ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

”ساہیوال واقعہ پر عمران خان ساری رات سو نہیں سکے اور ۔۔“ سینیٹر فیصل جاوید ...
”ساہیوال واقعہ پر عمران خان ساری رات سو نہیں سکے اور ۔۔“ سینیٹر فیصل جاوید نے ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ ساہیوا ل واقعہ پر وزیراعظم عمران رات بھر سو نہیں سکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کا کہناتھا کہ ساہیوال واقعہ میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دیںگے ، وزیراعظم عمران خان ہیں ہر حال میں انصاف ہو گا ، اپوزیشن ساہیوال واقعہ پر سیاست نہ کرے ، ہمیں سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور سبز ا زار واقعہ یاد ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ عمران خان جرائم پر پردہ نہیں ڈالیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ عمران کواپوزیشن کانہیں اللہ کاخوف ہے ،ماضی میں حکومتیں ایسے واقعات پرپردہ ڈالتی تھیں، عمران خان شیرنہ تیرنہ کسی ٹیلی فون کال سے ڈرتا ہے، اپوزیشن ساتھ دے،پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔

مزید : قومی