سانحہ ساہیوال میں مارنے والے دہشت گردتھے ، ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلو ک ہونا چاہئے :خواجہ آصف کا مطالبہ

سانحہ ساہیوال میں مارنے والے دہشت گردتھے ، ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلو ک ...
سانحہ ساہیوال میں مارنے والے دہشت گردتھے ، ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلو ک ہونا چاہئے :خواجہ آصف کا مطالبہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ دہشتگردی ختم کرنیوالے خود دہشت گردبن گئے ہیں سانحہ ساہیوال میں جو لوگ جاں بحق ہوئے ، وہ دہشت گرد نہیں تھے بلکہ جن لوگوں نے ماراہے ، وہ دہشت گرد ہیں، ان کے ساتھ دہشگردوں والا سلوک ہونا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال پر بحث کے دوران تقریر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بس والے نے ویڈیو نہ بنائی ہوتی تو پھر سانحہ ساہیوال کور ہوچکا تھا ، نہتے افراد کو ان کے بچوں کے سامنے گولیاں ماری گئیں اور پھر جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ راﺅ انوار آج بھی دندناتا پھرتا ہے ، یہاں قانون وزیر اعظم کے خلاف حرکت میں آسکتا ہے لیکن اس شخص کے خلاف حرکت میں نہیں آسکتا جس نے مقابلوں میں بے گنا ہ لوگ مارے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ معاشرہ مٹ جاتاہے جس میں ظلم ہو ، کہا گیا کہ بچوں کو ہیومن ڈھال بنایا گیا تھا ، اس سے گھٹیا پن کوئی ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنیوالے خود دہشت گردبن گئے ہیں جو لوگ جاں بحق ہوئے ، وہ دہشت گرد نہیں تھے بلکہ جن لوگوں نے ماراہے ، وہ دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک ہونا چاہئے اور ان کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہئے ۔

مزید : قومی