”سانحہ ساہیوال پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت ایک پیج پر نہیں “سینیٹ میں شیری رحمان کا بڑا دعویٰ

”سانحہ ساہیوال پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت ایک پیج پر نہیں “سینیٹ میں ...
”سانحہ ساہیوال پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت ایک پیج پر نہیں “سینیٹ میں شیری رحمان کا بڑا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر وفاقی اور پنجاب حکومت ایک پیج پر نہیں ہیں،موقف بار بار بدل رہا ہے۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کو سامنے لائے،بتایا گیا کہ سانحہ ساہیوال تو منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔شیری رحمان کہ دہشت گرد تھے تو کیا لازمی تھا کہ انہیں بچوں کے سامنے قتل کیا جاتا؟ اگر وہ دہشت گرد تھے تو انہیں نکال کر کارروائی کے لیے لے جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے کبھی دن دیہاڑے قتل پر جے آئی ٹی بنتے نہیں دیکھی، افسوس ہے پنجاب حکومت نے کہا کہ وہ افراد دہشت گرد تھے۔انہوں نے کہاکہ ماورائے عدالت قتل کی روایت رکنی چاہیے،سانحہ ساہیوال پر بار بار موقف تبدیل ہوتے دیکھا۔

مزید : قومی