”معصوم بچےسے نظریں نہیں ملا پار ہا تھا“:حمزہ شہباز نےسانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا

”معصوم بچےسے نظریں نہیں ملا پار ہا تھا“:حمزہ شہباز نےسانحہ ساہیوال کے ذمہ ...
”معصوم بچےسے نظریں نہیں ملا پار ہا تھا“:حمزہ شہباز نےسانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن حمزہ شہباز نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئے ، واقعہ کے ذمہ داروں کو سرعام پھانسی دی جائے ، معصوم بچے کی آنکھوں میں آنسو جاری تھے ، اس سے نظریں نہیں ملا پارہا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے گھر آمد اور ورثاءسے عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ معصوم بچے کی آنکھوں میں آنسو جاری تھے ، میں اس سے نظریں نہیں ملا پار رہا تھا، بچے نے بتایا کہ کس طرح اس کے سامنے اس کے ماں باپ کو نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ معاملہ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے اور حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، میں یہاں سیاست کرنے نہیں آیا ، نیازی صاحب آپ کو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے حقائق سامنے لانے چاہئیں جس جگہ یہ ظلم ہواہے ، وہا ں اس کے ذمہ داروں کو پھانسی پر لٹکایا جائے ، معصوم بچوں کی آنکھوں میں آج بھی آنسونہیں تھم رہے ، جے آئی ٹی اس معاملے کا حل نہیں ہے ، حقائق جلد از جلد عوام کے سامنے لانے چاہئے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی