سانحہ ساہیوال پر پیش کئے گئے موقف میں تضاد بیانی کی گئی :مجیب الرحمان شامی

سانحہ ساہیوال پر پیش کئے گئے موقف میں تضاد بیانی کی گئی :مجیب الرحمان شامی
سانحہ ساہیوال پر پیش کئے گئے موقف میں تضاد بیانی کی گئی :مجیب الرحمان شامی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے پیش کئے جانے والے سی ٹی ڈی کے موقف میں تضاد ہے ،سی ٹی ڈی ایک محکمہ ہے جو کارکردگی دکھا رہاہے ، اس میں جن لوگوں نے یہ کام کیاہے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہاکہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے پیش کئے جانے والے سی ٹی ڈی کے موقف میں تضاد ہے ، اس پر بار بار موقف بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی ایک محکمہ ہے جو کارکردگی دکھا رہاہے ، اس میں جن لوگوں نے یہ کام کیاہے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی وسیع تحقیقات کی ضرورت ہے اور اس کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا مطالبہ درست ہے ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے وقت نواز شریف غیر ملکی دورے پر تھے لیکن جب ایف آئی آر درج کروائی گئی تو اس میں نواز شریف کا نام لکھوا دیا گیا ،ایسا کرنے سے اصل ملزم بچ جاتے ہیں۔

مزید : قومی