سانحہ ساہیوال ملکی حالات کا خلاصہ ، ردعمل آیا تو معاملے ہاتھ سے نکل جائیگا :حسن نثار کی حکومت کو تنبیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال پورے ملک کے حالات کا خلاضہ ہے ،میں تنبیہ کررہاہوں کہ اس کا ردعمل بہت خوفناک ہوگا ، عوام پر نہیں تو اپنے آپ ہی رحم کرلو، عوام کا ردعمل آیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائیگا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پورے ملک کے حالات کاخلاصہ ہے ، اگر اس معاملے میں ٹمپرنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا ، اس لئے متعلقہ لوگوں کو چاہئے کہ اس معاملے کو پوری سنجیدگی سے دیکھا جائے ، اگر یہ معاملہ اپنے منطقی نتیجے تک نہ پہنچا تو بہت خطر ناک ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ریاست ہوگی ماں کے جیسی جس پر میں نے کہا تھا کہ ریاست بڑی خبیث ماں کے جیسی ہوگی اور سوتیلی ماں کے جیسی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں تنبیہ کررہاہوں کہ اس کا ردعمل بہت خوفناک ہوگا ، عوام پر نہیں تو اپنے آپ ہی رحم کرلو، عوام کا ردعمل آیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائیگا ۔
