وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

  

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں ۔ وزیر اعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

قطر پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا استقبال قطر کے نائب وزیر خارجہ نے کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم بھی قطر کے دورے پر گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم قطری ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔عمران خان قطر میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران قطری حکومت کی جانب سے 2 سے 3ارب ڈالر موخر ادائیگی کااعلان کیا جائے گا، پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی معاہدے بھی ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی