ہر ایف آئی آر میں ملزم کا نام درج کرنا ضروری نہیں ہوتا: آئی جی پنجاب

ہر ایف آئی آر میں ملزم کا نام درج کرنا ضروری نہیں ہوتا: آئی جی پنجاب
ہر ایف آئی آر میں ملزم کا نام درج کرنا ضروری نہیں ہوتا: آئی جی پنجاب

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیاہر ایف آئی آر میں ملزم کا نام درج کرنا ضروری نہیں ہوتا، جے آئی ٹی رپورٹ میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیا کیونکہ ابتدائی خبر میں ہی محسوس ہورہا تھا کہ بے گناہ مارے گئے ہیں۔ میں نے پنجاب حکومت کو خود مختارجے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر من و عن عمل کیا جائے گا اور اس رپورٹ کی روشنی میں تمام چیزوں کا ازالہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتی ہے، اگر کسی نے غلطی کی ہے تو اس کو سزا دیں گے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر میں ملزمان کے نام نہ لکھنے کے بارے میں کہا کہ ہم نے بغیر کسی تاخیر کے ایف آئی آر درج کی، ہر ایف آئی آر میں ملزم کا نام درج کرنا ضروری نہیں ہوتا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور