سانحہ ساہیوال کے ہم سب ذمہ دار،ذمہ داروں کو کڑی سزادی جائے گی: مراد سعید

سانحہ ساہیوال کے ہم سب ذمہ دار،ذمہ داروں کو کڑی سزادی جائے گی: مراد سعید
سانحہ ساہیوال کے ہم سب ذمہ دار،ذمہ داروں کو کڑی سزادی جائے گی: مراد سعید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ہم سب ذمہ دار ہیں، معصوم بچوں کے والدین کو واپس نہیں لاسکتے لیکن سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو کڑی سزادی جائے گی۔

وفاقی وزیرمرادسعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی مذمت ناکافی ہوگی، اس کا کوئی بھی دفاع نہیں کرسکتا۔ معصوم بچوں کے والدین کو واپس نہیں لاسکتے لیکن سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو کڑی سزادی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی ذمہ دار صرف سی ٹی ڈی نہیں ہے بلکہ ہم سب ذمہ دارہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہوں کا کیا قصورتھا؟عابد باکسر نے لوگوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ جزا اور سزا کا نظام ہوگاتو ادارے ٹھیک ہوں گے۔

مزید : قومی