سانحہ ساہیوال پر کچھ بھی نہیں ہوگا ،آج چیف جسٹس ثاقب نثار بہت یاد آرہے ہیں :ارشاد بھٹی

سانحہ ساہیوال پر کچھ بھی نہیں ہوگا ،آج چیف جسٹس ثاقب نثار بہت یاد آرہے ہیں ...
سانحہ ساہیوال پر کچھ بھی نہیں ہوگا ،آج چیف جسٹس ثاقب نثار بہت یاد آرہے ہیں :ارشاد بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال پر کچھ بھی نہیں ہوگا ، چند دنوں میں کوئی اور معاملہ شروع ہوجائیگا ، بچے رل کھل کر پل جائیں گے اور پیسے رشتہ دار کھائیں جائیں گے لیکن آج جسٹس ثاقب نثار بہت یاد آرہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ساتھ جوڑنا بھی قابل مذمت ہے اور سیاست کرنا بھی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے سی ٹی ڈی اور پنجاب حکومت کے تمام بیانیے جھوٹ ہیں لیکن اگر ان کو سچ بھی مان لیں اور یہ بھی کہہ لیں کہ گاڑی میں داعش کا سربراہ ابو بکر بغدادی بیٹھا ہوا تھا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ آپریشن پھربھی ایسے ہی ہونا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہوگا ، چند دنوں میں کوئی اور معاملہ شروع ہوجائیگا ، بچے رل کھل کر پل جائیں گے اور پیسے رشتہ دار کھائیں جائیں لیکن آج جسٹس ثاقب نثار بہت یاد آرہے ہیں۔

مزید :

قومی -