بڑی شرم آرہی ہے لیکن میں نے اللہ سے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے بچوں کوبھی اٹھا لے:حفیظ اللہ نیازی

بڑی شرم آرہی ہے لیکن میں نے اللہ سے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے بچوں ...
بڑی شرم آرہی ہے لیکن میں نے اللہ سے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے بچوں کوبھی اٹھا لے:حفیظ اللہ نیازی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ مجھے بڑی شرم آرہی ہے لیکن میں نے اللہ تعالیٰ سے کہاہے کہ ان بچوں کوبھی اٹھا لے کہ وہ کیسے اب اپنی زندگی گزاریں گے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جب ٹی وی پر سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بچے آتے ہیں تو میر ی آہیں نکل جاتی ہیں، ہم نے پاکستان میں سب کچھ دیکھا ہے لیکن یہ زندگی کا پہلا انوکھا واقعہ ہے ،مجھے بڑی شرم آرہی ہے لیکن میں نے اللہ تعالیٰ سے کہاہے کہ ان بچوں کوبھی اٹھا لے کہ وہ کیسے اب اپنی زندگی گزاریں گے ؟

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے لیکر سانحہ ساہیوال تک ایک پوری ٹریل ہے ، اگر ماڈل ٹاﺅن اور نقیب اللہ محسود کا معاملہ حل ہوجاتا تو یہ کچھ نہ ہوتا ۔

مزید : قومی